نیلسن؍ نیوزی لینڈ ، 30؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا )
چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکو لم کا سری لنکا کے خلاف جمعرات کو تیسرے بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔فروری میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے میکو لم کو منگل کو دوسرے بین الا قوامی ونڈے میچ کے دوران پیٹھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔بدھ کو میکو لم کے ٹریننگ میں حصہ نہیں لینے کے بعد کوچ مائیک ہیسن نے کہاکہ اس کی پیٹھ میں اب بھی سوجن ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے کھیلنے کا امکان کم ہے لیکن اس کے پاس اب بھی موقع ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے دو ون ڈے میں آسان جیت درج کی ہے ۔میکو لم کو دوسرے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن پر چوٹ لگی تھی۔ہیسن نے کہا کہ ایڑی میں چوٹ کی وجہ سے دوسرے ون ڈے سے باہر رہنے والے تیز گیندبا ز ایڈم ملنے اگلے میچ میں کھیلیں گے ۔پہلے دونوں میچوں میں 4-4 وکٹ چٹکانے والے میٹ ہنری کو تیسرے ون ڈے سے آرام دیا گیا ہے اور وہ تیز گیند باز ٹم ساؤتھی کے لیے جگہ بنائیں گے جبکہ ملنے آخری دو میچوں کے لیے ٹیم میں واپسی کریں گے۔چوٹ کے بعد واپسی کر رہے آل راؤنڈر کوری اینڈرسن اور گرانٹ ایلیٹ کو نیوزی لینڈ کی ٹی- 20ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ ہیسن نے کہا کہ اینڈرسن فی الحال صرف بلے بازی کریں گے۔