گمبھیر جنوری میں ہونے والے ٹی- 20علاقائی لیگ میں دہلی کی قیادت کریں گے

نئی دہلی،30؍دسمبر (آئی این ایس انڈیا )
تجربہ کار بلے باز گوتم گمبھیر بڑودہ میں 2 سے 10؍ جنوری کے درمیان ہونے والے ٹی- 20علاقائی لیگ میں دہلی کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔حال ہی میں اختتام پذیر وجے ہزارے ون ڈے ٹورنامنٹ میں رنر رہی دہلی نے منگل کو نو روزہ ٹی20ٹورنامنٹ کے لیے 15رکنی ٹیم کا اعلان کیاہے ۔ونے لامبا کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے گجرات کے خلاف وجے ہزارے فائنل میں ہارنے والی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں ۔ایشانت شرما اور شیکھر دھون جیسے اسٹار کھلاڑی پانچ ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیائی دورے پر جائیں گے جبکہ آشیش نہرا ہندوستانی ٹی- 20ٹیم کا حصہ ہیں ۔نوجوان کھلاڑی جیسے سبودھ بھاٹی،دھرو شورے، سارنگ راوت، آدتیہ کوشک اور سارتھک رنجن کو اپنی قابلیت ثابت کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

SHARE