بہار کرکٹ ایسوسی ایشن نے منظوری کے لیے جسٹس لوڑ ھا کمیٹی کو خط لکھا

کولکا تہ، 30؍دسمبر (آئی این ایس انڈیا )
طویل عرصے سے منظوری کے لیے جدوجہد کر رہے بہار کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی )نے اب جسٹس لوڑ ھا کمیٹی کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔سی اے بی نے منگل کو جسٹس آرا یم لوڑ ھا کی کمیٹی کو خط لکھا۔غور طلب ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے چھٹے ایڈیشن میں ا سپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی کی تحقیقات کرنے والی جسٹس لوڑھا کمیٹی بی سی سی آئی کے طریقہ کار میں اصلاحات سے متعلق اپنی رپورٹ جلد ہی پیش کرنے والی ہے۔سی اے بی وقت وقت پر انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے سامنے منظوری حاصل کرنے کے لیے مطالبہ کرتا رہا ہے، لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے اس کی منظوری حاصل نہیں ہوپائی ہے ۔سی اے بی کے سکریٹری آدتیہ ورما نے بتایاکہ لوڑھا کمیٹی اگلے سال 4؍جنوری کو پیش کرنے والی اپنی رپورٹ میں بی سی سی آئی کے آئین اور اس کے طریقہ کار میں کئی تبدیلیوں کی تجویز دے سکتی ہے، اس لیے میں نے کمیٹی کو خط لکھ کر سی اے بی کو منظوری فراہم کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ورما نے کہاکہ گزشتہ 14سالوں سے بہار کے نوجوان باصلاحیت کرکٹ کھلاڑیوں کو بی سی سی آئی آگے بڑھنے کا موقع نہیں دے رہی، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اپنے قوانین میں بغیر کسی تبدیلی کے بی سی سی آئی نے سی اے بی کی رکنیت کو ختم کرکے غلط کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس لیے ہم آپ سے بی سی سی آئی کے اس سوتیلے رویے سے ہماری حفاظت کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

SHARE