مغربی ممالک سے قدرت کا انوکھا انتقام، ایسی بیماری مسلط کردی کہ خواتین کیلئے پردہ کرنا لازم ہوگیا

برازیلیا،12؍فروری
ملت ٹائمز؍ایجنسی
مغربی ممالک خواتین کے پردے جیسی مشرقی روایات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں لیکن اب قدرت نے ان سے ایسا انتقام لیا ہے کہ انہیں بھی پردے کی قدر معلوم پڑ گئی ہے۔ زیکا (Zika) وائرس نے اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور حکومتیں اس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ ایسے میں برازیل کے ڈاکٹروں نے خواتین کو اس وائرس سے بچنے کے لیے برقعہ پہننے اور پورے بازو?ں والے لباس زیب تن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ زیکا وائرس چونکہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اس لیے ڈاکٹر پردے کے ذریعے خواتین کو مچھروں کے کاٹے جانے سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ زیکا وائرس سے بچ سکیں اور خود بھی صحت مند رہیں ا ور ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی صحت مند ہوں۔واضح رہے کہ یکم فروری سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن زیکا وائرس کے معاملے پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے۔ برازیل بھی اس وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

SHARE