ماں کی محبت

ماں کی محبت

کسی کو ماں کا جب میں دل دکھاتے دیکھ لیتا ہوں
تو دنیا اور عقبی کو اجڑتے …….. دیکھ لیتا ہوں

سجایا ہے خدا نے جنتوں کو جس کے قدموں میں
تڑپ اٹھتا ہوں جب اس کو میں روتے دیکھ لیتا ہوں

دروغِ مصلحت آمیز ……….. اس کا یاد آتا ہے
کبھی سچ کو میں جب نفرت میں ڈوبے دیکھ لیتا ہوں

پہنچ کر گھر پہ دکھ اپنے میں سارے بھول جاتا ہوں
نگاہیں ماں کی جب در سے میں لپٹے دیکھ لیتا ہوں

مصائب میں مجھے الجھا ہوا جب دیکھ لیتی ہے
چمن خوشیوں کا اس کی میں اجڑتے دیکھ لیتا ہوں

خلوص و پیار اس کا مجھ کو اکثر یاد آتا ہے
میں نفرت پر جو الفت کے لبادے دیکھ لیتا ہوں

مجھے انصافؔ اس کی عظمتوں پر رشک آتا ہے
ردا آقا کی جب قدموں میں اس کے دیکھ لیتا ہوں

انصاف القاسمی
+917568282797

SHARE