سیتامڑھی (ملت ٹائمز ؍محمد قیصر صدیقی)
بہار کی مرکزی اور سوسالہ قدیم درس گاہ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں میں سال رواں تیس طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیاہے جن کی دعائیہ اور اختتامی تقریب آج مدرسہ کی مسجد میں منعقد کی گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف العلوم کے صدر المدرسین اور معر وف عالم دین مولانا محمد اظہار الحق مظاہر ی نے کہاکہ قرآن کریم کو سینے میں محفوظ کرنا اور معانی سے قطع صرف الفاظ کو حفظ کرنا شریعت میں مطلوب ہے اور یہ امتیاز صرف قرآن کریم کو حاصل ہے ،مولانا اظہار الحق مظاہر ی صاحب نے حفظ قرآن مکمل کرنے والے تمام طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور انہیں یہ نصیحت کی آپ پابندی کے ساتھ قرآن کی تلاوت کریں ،اسے ہمیشہ پڑھیں اور یادرکھیں ،انہوں نے کہاکہ جتنی فضیلت قرآن کریم کو یادکرنے کی ہے اتنی ہی زیادہ وعید اسے یاد کرکے بھولنے پر ہی اس لئے آپ سب پر اب بہت ذمہ داری آگئی ہے اسے یادرکھنے کی، لہذا تلاوت کا ایک معمول بنالیں اور بزرگان دین واسلاف کے زندگی کو نمونہ عمل مانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کریں ،اس موقع پر اشرف العلوم کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے جن میں مولانا مظفر حسین مظاہری ،مولان نسیم احمد قاسمی ،مولانا بد ر عالم قاسمی ،مولا نا مناظر احسن قاسمی ،مفتی صدر عالم قاسمی ،مولانا شاکر حسین قاسمی ،مولانا فہیم اختر قاسمی ،مولانا عبد اللہ قاسمی ،قاری عبد الخالق وغیرہ کے اسماء گرامی سرفہرست ہیں ۔
واضح رہے کہ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں کی بہار کی قدیم اور مرکزی درس گاہ ہے جہاں حفظ ناظرہ کی ساتھ عربی ششم تک کی تعلیم ہوتاہے اور تعلیمی اعتبار سے بہار کا سب سے اہم اور مقبول ادارہ ماناجاتاہے ،عربی کی تعلیم میں اس ادارے کے ملکی سطح پر مقبولیت اور نمایاں خصوصیت حاصل ہے ،ایک رپوٹ کے مطابق بہار کے مدارس میں سے دارالعلوم دیوبند میں داخلہ سب سے زیادہ داخلہ اشرف العلوم کے ہی طلبہ کا ہوتاہے ۔