امریکی عدالت نے ٹرمپ یونیورسٹی کو 4000طلبہ و طالبات کے2.5کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یونیورسٹی نے فراڈ کے ذریعے طلبہ وطالبات سے رقوم بٹوریں۔
سی این این کے مطابق امریکی جج نے ٹرمپ یورنیورسٹی فراڈکیس میں ڈیل کی توثیق کرتے ہوئے صدرٹرمپ کوڈھائی کروڑڈالرفریقین کواداکرنیکاحکم دے دیا ہے۔ طلبہ و طالبات کو ان کے دی جانے والی رقوم کا90فیصد رقوم واپس مل جائیں گی۔واضح رہے کہ ٹرمپ یونیورسٹی پرفیسوں کی مدمیں طلبہ سے ہزاروں ڈالربٹورنے کا الزام تھا۔