جگن ناتھ مندر میں بھگوان کے اشنا ن منڈپ کے پاس گیارہ سالہ لڑکیکی عصمت دری

باری پدا ؍اڑیسہ(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں )
جگن ناتھ مندر کے احاطے کے اندر جسمانی طور پرمعذور ایک نابالغ لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب جمعہ کی دیر شب 11سالہ ایک لڑکی بھگوان کا درشن کرنے مندر پہنچی تھی، اس وقت مندر تقریبا ویران تھا۔انہوں نے بتایا کہ موقع کا فائدہ اٹھا کر 28سالہ ایک نوجوان اس کو بھگوان کے اشنا ن منڈپ میں لے گیا،وہاں اس کی عصمت دری کر کے وہ فرار ہو گیا۔متاثرہ کو موقع سے سنگین حالت میں بچا لیا گیاہے ۔ناراض مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر اس کی پٹائی کی اور اس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی صحت بگڑنے کے بعد اس کو کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ باری پدا کے ڈپٹی کلکٹر ایس کے پروہت نے دیگر پولیس افسران کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کرکے نابالغہ کے علاج کے لیے 10000روپے کی منظوری دی ہے۔