8 اپریل کو جے پورمیں ویمنس ونگ کی جانب سے نچواں یک روزہ ورکشاپ

ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے راجستھان کے مشہور تاریخی شہر جے پورمیں ایک روزہ ورکشاپ زیر صدارت مولانامحمد ولی رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، اور زیر نگرانی ڈاکٹر اسماء زہر ہ صاحبہ،مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، بتاریخ :/8 اپریل2017 ، بروز : ہفتہ ، بوقت : 10 بجے دن تا 5 بجے شام ، بمقام : انڈیانا پرائیڈ ، نزد ٹھوک پھاٹک،جے پورمیں منعقد ہوگا۔
اس ورکشاپ کو محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ، رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،نئی دہلی،محترمہ نگہت خاں صاحبہ، رکن آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ،لکھنؤ، محترمہ زینت مہتاب صاحبہ، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، دہلی۔محترمہ مہر النساء خاں صاحبہ ،ویمنس انڈیا،جے پور، محترمہ افشاں تنویر صاحبہ،جے پور،محترمہ سمراسلطانہ صاحبہ، جے پوراورمحترمہ ثناء فاطمہ صاحبہ، جے پور،مخاطب فرمائیں گی۔اس ورکشاپ میں مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب،رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جے پورکا خصوصی خطاب ہوگا۔
کوآرڈینیٹرورکشاپ محترمہ یاسمین فاروقی صاحبہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،راجستھان،نے تعلیم یافتہ دانشور خواتین و طالبات سے گذارش کی ہیکہ کثیر تعداد میں اس ورکشاپ میں شرکت فرماکر مستفید ہوں۔ جاری کردہ

مرکزی دفتر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

SHARE