بیباک مقرر مولانا آصف اعظمی کی آج الہ آباد آمد

الہ آباد(فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی ملت ٹائمز)
مشہور عالم دین جناب مولانا آصف صاحب اعظمی استاذ فقہ وتفسیر کاشف العلوم بریلی آج الہ آباد تشریف لارھے ھیں، مولانا ملک کی مایہ ناز ہستیوں میں سے ایک ہیں۔
حضرت کی الہ آباد آمد پر ھم دل کی گھرائیوں سے استقبال کرتے ھیں، اور بڑی خوشی ومسرت کےساتھ یہ اطلاع دیتے ھیں، آج بعد نماز عشاء بمرولی موڑ پر ایک جلسہ کو خطاب کریں گے، شھر الہ آباد اور قرب وجوار کے لوگوں کو اس بات سے آگاہ کردینا چاھتے ھیں، حضرت کا بیان کاکچھ الگ ھی انداز ھے، پورے جوش وخروش کے ساتھ نھایت تحقیقی بیان کرتے ھیں، ایسے بیان بھت کم سننے کو ملتے ھیں، لھاذا شھر الہ آباد اور قرب وجوار کے لوگوں سے درخواست کرتے ھیں کہ اس پروگرام میں ضرور شریک ھوں، اور ھندوستان کے بیباک مقرر کے بیان سے فیض یاب ھوں، اللہ تعالی ھمیں ان کے روحانی علوم سے منور کرے۔

SHARE