سہرسابہار میں 9 اپریل کو کل ہندمشاعرے کا انعقاد

مکرمی !
آداب
آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے م±جھے بے حد مسرّت ہو رہی ہے کہ الشہید غفورآرگنائزیشن کے زیر اہتمام 9 اپریل 2017 کو سہرسہ ایک مشاعرہ کا انعقاد کیاجارہاہے
بین اقوامی کوی سمیلن اور م±شاعرے کے انعقاد کا مقصد سہرسہ میں ا±س گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینا ہے جس کی جڑیں آہستہ آہستہ کھوکھلی ہوتی جا رہی ہیں تنظیم چاہتی ہے یہ ایک رات کا م±شاعرہ نہ بن کر ایک تحریک بن جائے اور سہرسہ میں ا±ردو زبان جو اپنا مقام کھوتی جارہی ہے اس کو جلا ملے زیادہ سے زیادہ لوگ ا±ردو سے ج±ڑیں ا±ردو پڑھیں اور اللہ کرے یہیں سے نئی روشنی پھوٹے تنظیم یہ بھی چاہتی ہے کہ سہرسہ میں ایک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس میں ا±ردو زبان کی تعلیم و تدریس کا بھی انتظام ہو تاکہ لوگ ا±ردو سے ج±ڑیں۔
اس م±شاعرے اور کوی سمیلن کا افتتاح جناب ڈاکٹر اشوک چودھری محکمہ تعلیم و مواصلات و ٹیکنالوجی ، حکومت بہار کے دستِ م±بارک سے ہوگا مہمان خصوصی ہوں گے جناب ڈاکٹر عبدالغفور صاحب محکمہ اقلیتی فلاح بہبود ، حکومتِ بہار ، جناب پروفیسر چندر شیکھر محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمینٹ ، حکومتِ بہار پٹنہ ، جناب پروفیسر ارتضی کریم ڈائریکٹر این سی پی یو ایل دہلی اور محترم ایم ایل اے جناب دنیش چندر یادو سابق وزیر ، سابق ممبر پارلیمینٹ
اس م±شاعرے اور کوی سمیلن۔ میں شرکت کرنے والے متوقع شعراﺅ شاعرات اور کوی اسمائے گرامی درج ِ ذیل ہیں۔
ڈاکٹر راحت اندوری ، منوّر رانا ، ڈاکٹر ماجد دیوبندی ، ڈاکٹر کلیم قیصر ، اقبال اشہر ، ملک زادہ جاوید ، عزم شاکری ، س±نیل کمار تنگ ، وجے تیواری ، مشتاق احمد نوری ، شبینہ ادیب، نصرت مہدی ، ڈاکٹر وسیم راشد ، صبا عزیز ، رئیسہ خ±مار ، آرتی ک±ماری ،آرادھنا پرساد ، نشتر امروہوی ، رحمت اللہ اچانک ، قاسم۔ خورشید ، اکمل بلرامپوری ، طارق فاروق ، معین گریڈھی ،عبد المنان طرزی ، کمار وجیندر، شعیب رضا فاطمی ، ایم۔آر۔قاسمی ، سعیدہ ماہ نور، پروفیسر علیم اللہ حالی ،عالم خورشید ، شنکر کیموری ، خورشید اکبر، بدنام نظر ،سنجے کمار ک±ندن، محمد جابر، منصور خوشتر ، ایم۔آر۔چشتی، سمیر پریمل ،اعجاز علی ارشد،ڈاکٹر تنویر عالم، ڈاکٹر شفاعت کریم ، سلطان اختر ، عطا عابدی۔
اس م±شاعرے اور کوی سمیلن کی افتتاحی تقریب کی نظامت قاسم خورشید صاحب اور م±شاعرے کی نظامت مشہور صحافی اور منفرد لہجے کی مقبول شاعرہ ڈاکٹر وسیم راشد انجام دیں گی۔


ڈاکٹر مہ جبیں ناز
ڈائریکٹر
الشہیدا غفور آرگنائزیشن پٹنہ