حیدرآباد دکن( نمائندہ )
یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ شہر دکن کا مشہور و معروف دینی و تربیتی ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ سراج العلوم حشمت پیٹ سکندر آباد حیدرآباد میں 16 اپریل مطابق 18 رجب المرجب بروز اتوار صبح نو بجے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا چاہتا ہے جس میں ازہر ہند دارالعلوم دیوبند سے حضرت مولانا قاری محمد عثمان منصور پوری دامت برکاتہم استاذ حدیث و تفسیر دارالعلوم دیوبند اسی طرح محقق عصر حضرت مفتی شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم صدر مفتی مدرسہ شاہی مرادآباد یوپی و مولانا حافظ پیر شبیر صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و اے پی اور مفتی راشد نسیم ندوی صاحب پروفیسر سیفل حیدرآباد اور انکے علاوہ شہر حیدرآباد دکن کی دیگر معزز شخصیات کے خطابات ہونگے، اسی موقع پر ان شـــاء الـلّـہ امسال حفط قرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء اپنا آخری سبق حضرت مولانا محمد خالد القاسمی صاحب صدر المدرسين مدرسہ ہذا سے لیں گے اس سے قبل طلباء کرام انجمن اصلاح البیان کے اختتامی پروگرام میں شرکت کرکے اپنے مافی الضمیر کو عمدہ انداز میں عوام کے سامنے رکھنے کی کوشش کریں گے قارئین کو بتا دیں کہ مدرسہ ہذا تینتالیس سالوں سے خاموش کامیاب خدمات انجام دے رہا ہے اور الحمد للہ ادارہ شعبہ حفظ و ناظرہ اور شعبہ تجوید کے علاوہ درجات عالمیت از اعدادیہ تا ششم عربی نیز عصری علوم پر بھی امت مسلمہ کی کامیاب نمائندگی کر رہا ہے آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس فقیدالمثال اجلاس میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں.