پیگیانگ(ایجنسیاںملت ٹائمز)
شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بین الاقوامی مذمت کے باوجود شمالی کوریا اپنے میزائل تجربے جاری رکھے گا۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ہان سونگ ریول کا کہنا تھا کہ ہم ہفتہ وار، ماہانہ، اور سالانہ بنیادوں پر اپنے تجربے جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اس قدر غیر ذمہداری کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ فوجی کارروائی کرے تو اس کا نتیجہ مکمل جنگ ہوگا۔