معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ این آئی اے نے ڈاکٹر نائیک کے خلاف گزشتہ سال انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا تھا۔
کورٹ میں این آئی اے نے دلیل دی کہ تین سمن جاری کرنے کے باوجود ڈاکٹر نائیک ان کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور اب انہیں ہندوستان لانے کے لئے انٹرپول کی مدد کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں ایک اور عدالت نے ای ڈی کی جانب سے نائیک کے خلاف درج منی لانڈرنگ کے ایک معاملہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ای ڈی کے وکیل نے کہا تھا کہ نائیک کے متحدہ عرب امارات میں ہونے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ ڈھاکہ حملے کے بعد این آئی اے نے ڈاکٹر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے کچھ عہدیداروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے اور پی اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔