ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب ملک زادہ منظور احمد پر سیمنار کا انعقاد 22اپریل کو آج

پروگرام کی صدارت پروفیسر شارب رودلوی کرینگے ، ملک بھر سے ممتاز ادباءشعراءاور صحافی کرینگے شرکت
لکھنو (پریس ریلیز۔ملت ٹائمز)
عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب پروفیسر ملک زادہ منظور احمد سابق قومی صدر کل ہند رابطہ ¿ کمیٹی کی آئندہ ۲۲اپریل کو آنے والی پہلی برسی کے موقع پر سماجی و ادبی تنظیم ،،ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ،،ملک زادہ منظور احمد ایک شخص اور شخصیت ،،کے عنوان پر عظیم الشان یک روزہ سمینار کا انعقاد آئندہ 22اپر یل بروز ہفتہ شام پانچ بجے ممتاز پوسٹ گریجویٹ کالج ڈالی گنج کیا جائے گا، ممتاز ادیب و صحافی پروفیسر شارب رودلوی کی صدارت میں ہونے والے اس اہم سیمنار میں مہمان ذی وقار کی حیثیت سے سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اترپردیش ظفریاب جیلانی شرکت کرینگے ۔جبکہ دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو¿ کے مہتمم مولاو ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ، خواجہ معین الدین چشتی عربی و فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مسعود خان ، انٹیگرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید وسیم اختر ، معروف ناظم مشاعرہ و ادیب انور جلالپوری ، سابق ڈی جی پی اتر پردیش رضوان احمد ، ممتاز صحافی معصوم مرادآبادی ، صدر شعبہ ¿ اردو لکھنو¿ یونیورسٹی ڈاکٹر عباس رضا نیر ، ڈاکٹر انور صبیحہ انور ، معروف افسانہ نگار سلمی حجاب ، سابق صدر شعبہ ¿ عربی لکھنو¿ یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر احمد ندوی ، مسلم مجلس مشاورت اترپردیش کے صدر انیس انصاری ، معروف افسانہ نگار ڈاکٹر رخسانہ نکہت لاری ،ڈاکٹر شکیل قدوائی ، بطورمہمان خصوصی شرکت کرینگے۔اور معروف صحافی رضوا ن فاروقی ، احر ار الہدی شمس ندوی ، شمس تبریز قاسمی ، رضا فراز ، عمران عاکف ، جان نثار انور مقالات پیش کرینگے، جبکہ منظوم کلام معروف شعراءڈاکٹر طارق قمر ، واصف فاروقی ، فاروق عادل ، عرفان لکھنوی ، محسن قدوائی ،احسن اعظمی ، سیمینار کی نظامت پرویز ملک زادہ معاون مدیر ماہنامہ بزم امکان اور ڈاکٹر عمیر منظر مشترکہ طور پر کرینگے ۔پروگرام کنوینر سعید ہاشمی نے بتایا کہ پروفیسر ملک زادہ منظور احمد کی پہلی برسی پر ہونے وا لی پہلی برسی پر دیگر اہم ادبی اور سرکردہ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔کنوینرسیمنار نے ارباب شعرادب اور ملک زادہ منظور احمد کے شیدائیوں سے شرکت کی خصوصی اپیل کی ہے ۔