مساجد اور مدارس کو نشانہ بنا سکتے ہیں دہشت گرد ،مغربی یوپی کو لے کر جاری کیا الرٹ

بجنوراوراوراس سے متصل علاقوں پرہوگی پولیس کی گہری نظر، 1500 مساجدبھی نشانے پر
لکھنؤ ، (ملت ٹائمز)
اترپردیش میں یوگی کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گرد تنظیم کے حوصلے بلندہوگئے ہیں۔ یوپی میں دہشت گردانہ واقعات کو انجام دینے کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔وہیں خفیہ محکمہ سے مل رہی ان رپورٹ پر غور کریں تو یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ دہشت گردوں کے نشانے پرہیں۔بتادیں کہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے اشارے پر ملک میں تباہی کی سازش کے الزام میں گرفتار چارمبینہ دہشت گردوں میں سے دو کو اے ٹی ایس ٹرانزٹ ریمانڈ پر لکھنؤ لے کر آئی ہے۔ ان سے پوچھ گچھ میں مغربی اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں تباہی کی سازش کا پردہ فاش ہوا ہے۔ دوسری طرف بجنور اور شاملی سے حراست میں لئے گئے 6 نوجوانوں کو اے ٹی ایس نے لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔ انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے سیکورٹی ایجنسیاں پیغامات دے گی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں اور پولیس مغربی یوپی کے مدارس اور مساجد پر نگاہ رکھ رہی ہے۔ بجنور کے پولس سپرنٹنڈنٹ اجے سہنی نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں بجنور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں مذہبی اداروں پر قریبی نظر رکھے گی، ہم ان اداروں میں جانے والے علاقے کے ذمہ دار شہریوں سے بھی مدد مانگ رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو بھٹکنے سے بچایا جا سکے ۔خفیہ محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس علاقے میں تقریبا 500 مدارس ہیں جن میں 15 ڈگری سطح کے ہیں اور 55 ہائی اسکول سطح کے ہیں۔ علاقے کے 1500 مساجد پر پولیس نظر رکھ رہی ہے۔

SHARE