تیسری عالمی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا، شمالی کوریا نے امریکی شہریوں کو جیل میں بند کرنا شروع کردیا

سیول(ایجنسیاںملت ٹائمز)
امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے ملک میں موجود امریکی شہریوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان جنگ کے خطرات شدت اختیار کرگئے، شمالی کوریا نے امریکی شہریوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے 50سالہ امریکی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ٹونی کیم جو کہ کوریا میں کیم سانگ ڈاگ کے نام سے رہ رہا تھا اور وہ پیانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اکاﺅنٹنگ پڑھا رہا تھا۔پیانگ انٹرنیشنل ائر پورٹ سے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ملک سے فرار ہو رہا تھا۔
اس سے قبل شمالی کوریا کی پولیس نے یونیورسٹی آف ورجینیا کے طالب علم 21سالہ اٹو وارمیبر کو گرفتارکیا تھا جسے بعد ازاں عدالت نے 15سال قید بامشقت کی سزا دی ، اس طالب علم پر الزام تھا کہ اس نے شمالی کوریا کے خلاف بینرز لگائے تھے۔ جب کہ ایک اور امریکی شہری کیم ڈونگ کو جاسوسی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے تعلقات میں شدید تنا? پایا جا رہا ہے اور امریکی افواج کا بحری بیڑا بحر اوقیانوس میں موجود ہے اور آج ہی جاپان کے فوجی دستوں نے امریکی بحری بیڑے کے ساتھ جنگی مشقوں کاآغاز کردیا ہے۔ جبکہ امریکا نے شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے میزائل تجربات بند نہ کئے اور ایٹمی پروگرام بند نہ کیا تو اس کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

SHARE