قانون میں دیر ہے لیکن اندھیر نہیں: نربھیا کی ماں

نربھیا کے ساتھ پورے ملک کو انصاف ملا:والدبدری
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
نربھیا کے والدین نے عدالت پربھروسہ کرتے ہوئے جمعہ کو سپریم کورٹ کے 4 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ فیصلے پر نربھیا کی ماں نے کہاکہ قانون میں دیر ہے، لیکن اندھیر نہیں، لیکن نابالغ کو سزا نہ ملنے کا دکھ ساری زندگی رہے گا۔وہیں نربھیا کے والد بدری نے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نربھیا کے ساتھ پورے ملک کو انصاف ملا، اب پھانسی کی سزا کا انتظار رہے گا۔نربھیا گینگ ریپ اور قتل کیس میں سپریم کورٹ نے قصورواروں کی موت کی سزا برقرار رکھی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا اور مکیش کی پھانسی کی سزا برقرار رہے گی۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں چلی سماعت کے بعد عدالت نے 27 مارچ کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا، قصورواروں کی جانب سے ہائی کورٹ کے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

SHARE