ملئیے انصار شیخ جنہوں نے ہوٹل میں پلیٹ صاف کرکے تعلیم کا خرچ پورا کیا اور آج آئی اے ایس افسر بن گئے ہیں

محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ہے ، غربت راستے میں حائل نہیں ہوتی ہے،گھر کی پریشانیاں رکاوٹ نہیں بنتی ہے اگر آپ کے عزائم بلند ہوں ،جذبات سچے ہوں ،محنت اورجدوجہد کرنے کا مزاج ہو،زندگی میں کبھی بننے کا سچا جذبہ ہو ۔جی ہاں! ایک ہی ایسی کہانی ہے پونے سے تعلق رکھنے والے محمد انصار شیخ کی جن کے والد رکشہ چلاتے ہیں،والدہ کھیتوں میں مزدوری کرتی ہیں،میٹرک کی تعلیم ہوٹلوں میں کام کرکے حاصل کی ،میٹرک کے بعد والد نے اسکول سے نام کٹوانا چاہاکہ پڑھ بھی لے گا تو کیا ہوگا ہماری قوم کے ساتھ تعصب کیا جاتاہے اس لئے نوکری نہیں مل پائے گی ،لیکن انصار نے تمام مشکلات اور چیلنجز کا سامنے کرتے ہوئے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھا اور یوپی ایس سی کے امتحان میں نمایاں رینک سے کامیاب ہوکر آج وہ آئی اے ایس افسر بن گیاہے۔
یہ دیکھئے یہ ویڈیو 

https://youtu.be/hDnNQuqr7nI

SHARE