آن لائن شاپنگ کے فوائد و نقصانات

فیروز احمد ندوی

موجودہ زمانے میں سائنسی اور ٹکنالوجی ترقی نے انسان کو بہت سارے سہولیات اور آسانیاں فراہم کی ہیں ، اور آج کا انسان گھر بیٹھے دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والے شخص سے نہ صرف باتیں کر سکتا ہے بلکہ منٹوں اور سکنڈوں میں آپسی معلومات منتقل کرسکتا ہے ۔ اسی طرح دنیا میں پھیلے ہوئے ہر برانڈ کے سامان اپنے گھر پر منگوا سکتا ہے اور اپنی مند پسند اشیاء خریدو فروخت کر سکتا ہے جس کے لئے اس کومتعدد اختیارات دیئے جاتے ہیں ۔ جیسے کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ وغیرہ۔
ان تمام آن لائن خریداری کے درمیان جہاں انسان کو بہت سارے فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں دوسری جانب اس میں نقصانات کے امکانات بھی رہتے ہیں اس لئے ایک شخص کوآن لائن خریداری کے وقت چند چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ اس کے مضر اثرات سے بچ سکے۔ آن لائن خریداری کے فوائد ۔۔۔
Mallfortheworld.com میں خریداری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آن لائن شاپنگ کے بہت سارے فوائد ہیں جس میں یہ ہے کہ اپ کو اچھے سے اچھے برانڈ کے اشیاء آسانی سے آفرس میں مل جاتے ہیں اور اپ کو یہ اختیار مل جاتا ہے کہ اپ اپنے طور پر بہتر چیزیں چن سکیں ۔ آپ آن لائن شاپنگ کے وقت جسمانی تھکاوٹ سے بچ جاتے ہیں کیونکہ اپ کو شاپنگ سنٹر میں جانا نہیں پڑتا ہے اور یہ کہ اس کے لئے کوئی ٹائم ٹیپل میں قید نہیں ہونا پڑتا ہے ، اس سے آپ اگر ایک سامان کسی برانڈکا خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت کا موا زنہ دوسرے برانڈمیں کر سکتے ہیں، اسی طرح ریل ٹکٹ یا ہوائی جہاز کا ٹکٹ لینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بھی کئی ان لائن سائٹس پر جاکر قیمت چک کر سکتے ہیں۔ اب توزندگی کے لوازمات کے ہر سامان نٹ شاپنگ سائٹس پر دستیاب ہیں، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ چوبیس گھنٹے میں جب چاہیں اپ خریداری کر ستکے ہیں ۔اور یہ محض انگلی کی ایک جنبش کے ذریعے خریداری کیا جاسکتا ہے ۔
ان لائن خریداری کے نقصانات ۔۔
آن لائن شاپنگ کے بہت سارے فوائد کے ساتھ ان کے نقصانات کو بھی دھیان میں رکھنا بے حد ضروری ہے ، ان میں سے یہ جب آپ ان لائن شاپنگ کرتے ہیں تو آپ کریڈٹ کارڈ کا نمبر ڈالتے ہیں تو اس کو ہیکرس چرا سکتا ہے اور آپ کے ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر کے جیسے اپ کا فون نمبر، پتہ، کارڈس کے پن نمبرس ، اکاوٗنٹ سے پیسہ نکال سکتا ہے یا خریداری کر سکتا ہے ۔ اسی طرح نٹ پر بہت سارے جعلی شاپنگ سائٹس ہیں جو بظاہر بھروسہ مند نظر آتے ہیں جیسے ہی آپ ان پر آن لائن خریداری کریں گے تو اپ کا سارا ڈاٹا اور معلومات ان لوگوں تک پہنچ جائے گا اور اپ مالی نقصانات اٹھاتے رہیں گے ۔۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں