نیپال میں 20 سال بعد پہلی مرتبہ مقامی حکو متوں کے انتخابات ، ایک میٹر طویل بیلٹ پیپر متعارف

کھٹمنڈو (ملت ٹائمز/ایجنسیاں)

نیپال میں 20 سال بعد پہلی مرتبہ مقامی حکو متوں کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ان انتخابات میں مئیر ز ، ڈپٹی میئرز ، وارڈ چیئر مینوں اور وارڈ اراکین کے عہدوں کے لئے 50 ہزار امیداوار حصہ لے رہے ہیں ۔ نیپال کے تین صوبوں کی283 میو نسپیلیٹیز کے انتخابا ت پہلے مرحلہ کے ہیں جبکہ بعض شورش زدہ علاقوں میں دوسرے مرحلہ کے انتخابات 14 جون کو ہوں گے ۔ نیپا ل میں مقامی حکومتوں کے انتخابات آخری مرتبہ 1997 میں ہوئے تھے جن کی 5 سالہ مدت 2002 میں اس وقت ختم ہو گئی تھی جب ماونواز باغیوں کی خانہ جنگی عروج پر تھی ۔ مقامی حکو متوں کے حالیہ انتخابات میں عوام کی دلچسپی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ دارالحکو مت کے سب بڑے حلقہ انتخاب میں 878 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کے نام چھاپنے کیلئے جو بیلٹ پیر بنایا گیاہے وہ ایک میٹر یعنی 3 فٹ لمباہے ۔