موسم گرما کی تعطیل میں عصری طلبہ کے لئے دینی تعلیم کی تحریک کو ہرطرح منظم اور موثر بنایا جائے:امارت شرعیہ پٹنہ

پٹنہ (ملت ٹائمز؍اشفاق ساقی
ناطم امارت شرعیہ مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب نے امارت شرعیہ میں منعقد ایک خصوصی اجتماع میں کہاکہ ملک کے بیشتر عصری درسگاہوں میں مسلم طلبہ کے لئے دینی تعلیم کا کوئی معقول نظم نہیں ہے، جس کی وجہ سے مسلم بچے دین وشریعت کے بنیادی علوم سے ناواقف رہتے ہیں،امارت شرعیہ نے اسکولی بچوں کے لئے موسم گرما کی تعطیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی مساجد،دینیات کے کوچنگ سینٹر اور اسکول میں خصوصی نظم کرکے انہیں دینی تعلیم سے آراستہ کیا جائے، اس نشست سے مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسکول کے ذمہ داران ،ائمہ مساجد اور علاقہ کے سرکردہ شخصیات سے ملاقات کرکے انہیں اس تحریک سے جوڑا جائے،مفتی محمد سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ نے تمام مسلم اسکولوں کے ذمہ داروں کو اس تحریک کی اہمیت سے واقف کرایا جائے،مولانا رضوان احمد ندوی نے آسان نصاب مرتب کرنے کی تجویز رکھی،مولانا سعودعالم قاسمی ،مولانا مطیع الرحمن ،مولانا حسین احمد قاسمی،مولانا امتیاز احمد قاسمی،مولانا شاہ نواز عالم مظاہری،مولانا ابوالقاسم ،مولانا قمرانیس قاسمی،مفتی سعیدالرحمن قاسمی، مفتی وصی احمد قاسمی ،قاری مجیب الرحمن قاسمی،مولانا مزمل قاسمی،مولانا بدرانیس قاسمی،مفتی احتکام الحق قاسمی،مولانا صابر حسین قاسمی،مولانا اختر حسین شمسی،مولانا عبدالسبحان قاسمی،مولانا منت اللہ حیدری،مولانا شمیم اکرم،قاری انورحسین،قاری مجیب الرحمن نے کئی اہم اور مفید تجاویز پیش کیں، اس نشست کے کنوینر مولانا مجیب الرحمن قاسمی نے کہاکہ پیش کردہ تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سلسلہ میں ناظم صاحب سے مشورہ کے بعد اقدامات کئے جائیں گے، آخرمیں ناظم صاحب کی دعاپر مجلس اختتام پذیر ہوا۔

اجلاس عام دارارالعلوم حسینیہ اوکھلا