مکتب اسلامی ، امارت شرعیہ جمشیدپور کے ’’تعلیمی مظاہر ہ ‘‘سے علماء کا خطاب
جمشیدپور(ملت ٹائمز)
مذہب اسلام نے دین کا علم سیکھنے اور سکھانے والے کو افضل ترین انسان قرار دیا ہے، ملت کی شناخت علم وعمل سے ہی ہوتا ہے،اس کے لئے وقت لگانا، دولت کو صرف کرنا نفلی عبادتوں میں مشغولیت کے بجائے تعلیم وتربیت کے لئے جد وجہد کرنا، اوراپنے معاشرے میں مکاتب کا جال بچھانا افضل ترین عبادت ہے، ان خیالات کا اظہار قاضی شریعت مولانا وقاضی سعود عالم قاسمی صاحب نے مو رخہ۲۵/ مئی ۲۰۱۷ ء روز جمعرات بعد نماز مغرب مکتب اسلامی ، امارت شرعیہ جمشیدپور کے سالانہ پروگرام ’’ تعلیمی مظاہرہ‘‘ سے فرمایا ، اسی پروگرام میں مسجد رحمن ساکچی کے امام وخطیب وصدر مدرس مدرسہ حسینہ منشی محلہ، مانگو ، جمشیدپور، مولانا ومفتی نشاط احمد مظاہری صاحب نے فرمایا کہ بچوں اور بچیوں کی تعلیم وتربیت میں ان کی ماں اور گارجین کا بڑاہم ا کارنامہ رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ماں کی تربیت ہی نے امام بخاری کو محدث اعظم امام بخاریؒ بنادیا،اور حدیث کی ایسی کتاب لکھ ڈالی جو حدیث کی کتابوں میں سب سے اعلیٰ ہے، اور قرآن مقدس کے بعد اسی اصح الکتاب بخاری شریف کا درجہ ہے ، جس کو امام بخاری ؒ نے تصنیف فرمائی، اس لئے آپ گارجین حضرات پابندی ، اور پوری ذمہ داری سے اپنے بچوں کومکاتب سے جوڑیں، اور بچوں کے تحفظ ایمان کاذریعہ بن کرآخرت حاصل کریں، جمعیت علماء جمشیدپور کے سکریٹری حافظ انور حسین صاحب نے فرمایا کہ موجودہ دور میں اگر ہم اپنے اور اپنے بچوں کے ایمان وعقائد کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان مکاتب اسلامی سے چمٹنا ہوگا،اور پورے معاشرے میں مکاتب اسلامیہ کا جال بچھانا ہوگا، اور اس بنیادی تعلیم سے خود کو اور اپنے بچوں کو آراستہ کرناہوگا، پروگرام میں شریک مولانا ذو الفقار احمد صاحب مظاہری نے فرمایا کہ ان معصوم اور ننھے منے بچوں اور بچیوں کا پروگرام دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا، یہ مکاتب کے ذمہ دار واساتذہ ومعلم اور گارجین وسرپرست حضرات کے خلوص کا نتیجہ ہے،اورالحمدللہ امارت شرعیہ کا یہ مکتب تعلیمی وتربیتی اعتبار سے روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس کا مشاہدہ پورے محلہ کے حضرات بار ہا کرتے رہتے ہیں، اوراس مکتب کے خدمات سے بچوں کے گارجین کو بھی اطمنان ہے، واضح رہے کہ اس ’’ تعلیمی مظاہر ہ ‘‘ میں آزاد نگر، ذاگر نگر، بگان شاہی وغیر ہ کے تقریباََ ساٹھ بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا، اور خوبصورت انداز میں ، ادعیہ مسنونہ، روز مرہ کی دعائیں، دینی مکالمہ، آیت قرآنی ، احادیث مبارکہ مع ترجمہ وغیرہ پیش کیا، اور آخر میں علماء کرام کے ہا تھوں ان بچوں کو انعام سے بھی نوازا گیا ،اس پروگرام میں شہر کے علماء کرام ، ودانشوراں وبچوں کے گارجین کے علاوہ ڈاکٹر واجد علی ، ماسٹر صابر حسین ، مولانا راشد حسین امام مسجد نور، جناب منصور صاحب ، جناب مختار صاحب ، جناب مہتاب عالم، محمد احمد علی خصوصی طور پرپروگرام کے اختتام تک شریک رہے، اورسب نے بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی،اور دلچسپی کا مظاہرہ بھی کیا، واضح رہے کہ اس وقت امارت شرعیہ نے اپنے چاروں صوبوں میں’’ سمر کیمپ‘‘ یعنی گرمی کی چھٹیوں میں تعلیمی تحریک چلارکھا ہے، جس میں جگہ جگہ بنیادی تعلیم وتربیت سے معاشرہ کے افراد کوجوڑا جارہا ہے، اوراسے دینی واخلاقی تعلیم سے روشناس کرایا جا رہا ہے، اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا وقاضی محمد افروز سلیمی القاسمی نائب قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ جمشیدپور نے اہم رول ادا کیا۔