دوسروں پر گھوٹالے کا الزام لگانے والے سشیل کمار مودی خود ملوث پائے گئے ،منی لانڈرنگ کا الزام لالویادواورتیجسوی یادو کا شدید حملہ

پٹنہ (ملت ٹائمزمحمد اشفاق ساقی)
آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان پر کئی گھوٹالوں کا الزام لگانے میں مصروف سشیل مودی اب خود ہی نشانے پرآگئے ہیں۔لالو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادونے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کرکے سشیل مودی پر الزام لگائے ہیں۔اس سے پہلے بھی فیس بک کے ذریعے تیجسوی یادو نے سشیل مودی سے ان کے بھائی کو لے کر کئی سوال پوچھے تھے۔لالونے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ دوسروں کے گھر میں کتنے ونڈو،جنگلے، پنکھے-اے سی ہیں وہ انہیں پتہ ہے لیکن بھائی کی کمپنی میں منی لانڈرنگ ڈائرکٹر ہے وہ نہیں جانتے؟ ۔ہے ناغضب۔دراصل، تیجسوی یادو نے ٹویٹ کیا تھا کہ سشیل مودی بتائیں کہ للت چھاچھوریا جیسے منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ ان کے بھائی آر مودی کی ریئل اسٹیٹ کمپنی میں ڈائریکٹر ہیں یا نہیں؟ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے پوچھا کہ سشیل مودی بتائیں کہ آر کے مودی ان سگے بھائی ہیں کہ نہیں؟ کس طرح اتنے کم وقت میں مودی خاندان نے ہزاروں ہزار کروڑ کی املاک حاصل کر لی۔تیجسوی نے سوال کیا تھا کہ منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہوں کو ان کے بھائی کی کمپنی سے کیا لینا دینا ہے؟ آر مودی کے چھاچھوریا سے تجارتی تعلقات ہیں کہ نہیں؟ ان کے بھائی کی کمپنی میں جس طرح 400-400کروڑ کی گمنام انٹری گھمائی گئیں ہیں، منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔کیوں نہیں سشیل کمارمودی وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہتے ہیں کہ اس کو چیک کرناچاہئے۔کیو نہیں سشیل مودی ای ڈی اوردیگرایجنسیوں کولکھتے کہ ان کے بھائی کی تمام کمپنیوں میں دولت کے حصول، نقل و حرکت اور ذرائع اور اقتصادی بے ضابطگیوں کی مکمل ایمانداری اور غیر جانبداری سے تحقیقات کی جائےں؟۔