جی ہاں! جیسا کہ اہلِ علم جانتے ہوں گے کہ اب خطاطی کی روایت بہت کم ہو چکی ہے۔ نئے لوگ تو جانتے بھی نہیں کہ خطاطی کیا ہے؟
ہم لوگوں کی جماعت جو خطاطوں پر مشتمل ہے۔ اور اب خطاطی کے ساتھ ساتھ دوسرے پیشے سے منسلک ہو چکے ہیں۔ مختلف مرحلے میں بنائے گئے طغرے، خطاطی کے نمونے، آرٹ ورک وغیرہ جسے وقتاً فوقتاً نمائش بھی کیا جا چکا ہے۔ اب ہمارے پاس بے کار پڑے ہیں۔ ہمارے عزیر اور بچے خود اِس کی حفاظت نہیں کر پارہے ہیں۔ شاید آپ میں کوئی خطاطی کا شوقین جو اسے اپنے گھر کی زینت بناناچاہتا ہو تو ہمارے پاس سے لے جائیں، اِس کی فریمنگ کراکے اپنے گھر کی زنیت بنائیں۔ کالندی کنج، دہلی کے قریب کھادر کے علاقے میں ہمارے ’’کباڑ خانے‘‘ سے حاصل کریں۔خواہشمند افرادحاصل کرنے کے لئے فون پر رابطہ کریں۔ اور متعینہ وقت پر ملیں۔
انیس صدیقی، ماسٹر آف کیلی گرافی اینڈ آرٹ، نیشنل ایوارڈ یافتہ۔
9555141335