نئی دہلی
محمد قیصر صدیقیملت ٹائمز
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے منعقد افطار پارٹی میں پہنچے راشٹریہ سویم لیڈر اندریش کمار نے اپنی تقریر میں اسلام اور مسلمانوں پر جم کر تنقید کی ،جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد سمیت متعدد مسلم اسکالرس کی موجودگی میں اندریش کمار نے اسلام کے خلاف بے بنیاد باتیں کی،اسلامی تعلیمات کو تنقید کا نشانہ بنایا ،اپنے خطاب میں اندریش کمار نے تمام مسلمانوں سے گھر میں تلسی کا پودا لگانے کو کہا اور ساتھ ہی گوشت نہ کھانے کی بھی ہدایت دی۔آر ایس ایس لیڈر نے کہاکہ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک کسی نے گوشت نہیں کھایاہے ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی کہاہے کہ گوشت میں بیماری ہے ،ٹائمس ناﺅ کے مطابق اندریش کمار نے یہ بھی کہاکہ جو لوگ قربانی کے موقع پر دیگر اور موقع پر گوشت کھاتے ہیںوہ زہر کھاتے ہیں،جولوگ گوشت فروخت کرتے ہیں وہ بیماری کو بلاودیتے ہیں ۔
دوسری جانب جب جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں آر ایس ایس کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی سے اندریش کمار خطاب کررہے
تھے اسی وقت جامعہ کے سینکڑوں طلبہ باہر احتجاج کررہے تھے ،مولانا آزاد گیٹ بیریر لگاکر طلبہ کو آگے نہیں بڑھنے دیا گیا ،چھ بجے کے قریب جب طلبہ نے باب قرة العین کی طرح بڑھنے کی کوشش کی تو پولس نے ان پر لاٹھی چارج کی اور کیمپس کی طرح کھڈیر دیالیکن طلبہ کا احتجاج رکا نہیں پولس کے لاٹھی چلانے کے باوجود طلبہ احتجاج کرتے رہے ،اس دوران پولس نے چند طلبہ کو گرفتار بھی کرلیا جس کی رہائی اب تک عمل میں نہیں آئی ہے۔