مندسورایم پی(ملت ٹائمز )
مدھیہ پردیش میں کسانوں کی تحریک جاری ہے۔میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت میں تحریک کی قیادت کرنے والے کسان لیڈر شیو کمار کاکا نے احتجاجی مظاہروں کو ملک کے باقی حصوں میں لے جانے کی بات کہی۔کاکا قومی کسان مورچہ یونین کے صدر بھی ہیں۔شیو کمار نے کہا کہ کسان پرامن تحریک کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے کسانوں کو بات چیت کے بہانے بلایا اور گولیاں چلا دی ۔ان کے مطابق ، گاڑیوں میں آگ زنی بھی حکومت کے اشارے پر ہوئی ہے۔کاکا نے کہا کہ ان کے اور حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ قرض معافی اور فصلوں کی مناسب قیمت دینا حکومت کے بس میں نہیں ہے، لہذا تحریک ملک بھر میں پھےلے گی اور 9اگست کو ملک بھر میں ہائی وے جام کیا جائے گا۔کاکا نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کرکے تحریک کے ختم ہونے کا اعلان کر دیا، لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی۔انہوں نے ان الزامات کو سرے سے مسترد کردیا کہ کسانوں کی تحریک کانگریس کے اشارے پر ہو رہی ہے۔کاکا نے صاف کیا کہ ان کی تحریک میں کوئی بھی سیاسی پارٹی شامل نہیں ہے۔