کارڈیف (ملت ٹائمز)
کارڈیف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو اسی کی سرزمین پر چاروں شانے چت کردیا ہے، انگلینڈ کو اسی کی سرزمین میں 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے212 رنز کا ہدف 37 ویں اور میں پورا کر لیا۔
انگلینڈ نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دیا ، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز اظہر علی اور فخر زمان نے کیا ، پہلی وکٹ کی شراکت میں دونوں کھلاڑیوں نے 118 رنز بنائے۔فخر زمان کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے اظہر علی کا ساتھ دیا ،پاکستان کو دوسرا نقصان 173 رنز پر اٹھانا پڑا جب اظہر علی 76 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے
چمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی باؤلز نے انگلش کھلاڑیوں کو دفاعی کھیل کھیلنے پر مجبور کردیا ، 211 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے سارے آوٹ ہوگئے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے دئیے گئے 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے نوجوان اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے پر اعتماد انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 118 رنز بنائے، دونوں بلے بازوں نے پر اعتما د انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا، قومی ٹیم کے 118 رنز پر فخر زمان انگلش باولر عادل رشید کی بال پر جوز بٹلر ن کے ہاتھوں سٹمپ آوٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے اظہر علی کا بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا، قومی ٹیم کا سکور جب 173 پر پہنچا تو اظہر علی جوکہ 76 رنز پر بیٹنک کر رہے تھے، جیک بال کی ایک آسان گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے کھیل کا آغاز کیا ، پاکستان کو پہلی کامیابی محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے رومان رئیس نے دلوائی اور ایلکس ہیلز کو 13 کے انفرادی سکور پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آ?ٹ کرایا۔ دوسری کامیابی حسن علی نے دلائی جنہوں نے عمدہ بیٹنگ کرنے والے جونی بیرسٹو کو 43 کے انفرادی سکور پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔تیسری وکٹ شاداب خان نے حاصل کی جب ان کی گیند پر جوروٹس سرفراز کو کیچ پکڑا کر 46سکور پر پویلین لوٹ گئے .141 کے مجموعی اسکورپرحسن علی نے انگلش کپتان مورگن کو بھی پویلین بھیج دیا انہوں نے 33 رنز بنائے، ان کے بعد 148 کے مجموعے پربٹلر بھی 4 رنز بنا کر چلتے بنے انہیں جیند خان نے آؤٹ کیا۔انگلینڈ کے چھٹے آوٹ ہونے والے بیٹسمین معین علی تھے جن کا فخر زمان نے شاندار کیچ لیا، ساتویں وکٹ کی شراکت میں 19 رنز ہی بنے تھے کہ عادل رشید 7 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔انگلینڈ کےْ آٹھویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی بین اسٹوک تھے جو حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے، انگلینڈ کی نویں وکٹ 206 رنز پر گری ، پلنکٹ9 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3،جنید خان اور رومان رئیس نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک شکار کیا، انگلینڈ کی جانب سے بیئراسٹو ٹاپ سکورر رہے جنہوں نے 46 رنز بنائے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔
انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، جوز بٹلر، معین علی، عادل راشد، لائم پلنکٹ، مارک ووڈ اور جیک بال شامل ہیں۔
(بشکریہ روزنامہ پاکستان)