آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کی شرمناک شکست ،پاکستان نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی

لندن (ملت ٹائمز)
آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے339رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ ناکام ثابت ہوئی اور شرمناک شکست کا سامنا کرناپڑا،محمد عامر آتے ہی بھارتی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے،انہوں نے 3 بھارتی کھلاڑی آو¿ٹ کئے جبکہ شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے 2 سورماکو پویلین کی راہ دکھا دی اور 158 رنوں پر ہندوستان کی ٹیم آل آﺅٹ ہوگئی ۔
آئی سی سی چمیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے 339رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن شروع سے لڑکھڑا گئی، محمد عامر شاہین بن کر بھارتی کھلاڑیوں پر جھپٹ پڑے اپنے پہلے اوور کی تیسری گیند پر روہت شرما کا شکار کیا جبکہ اپنے دوسری اوور میں کوہلی کو چلتا کیا، اسی طرح محمد عامر نے اپنے پانچویں اوور میں شکھردھون جو کہ 21رنزبنا کر کھیل رہے تھے انہیں سرفرازکے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کیا۔ اس کے بعد شاداب خان نے یوراج سنگھ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جسے ایمپائر کی جانب سے رد کردیا گیا مگر سرفراز احمد کی جانب سے ریویو لیا گیا جس پر یوراج کو آو¿ٹ قرار دےدیا گیا انہوں نے 22 رنز بنا رکھے تھے، اگلی وکٹ حسن علی کے ہاتھ میں آئی ، حسن علی کی گیند پر عماد وسیم نے دھونی کا ایک ناممکن کیچ لیا، دھونی نے 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 رنز بنائے تھے۔کوہلی الیون کو جادیو اور پانڈیا نے سہارا دینے کی کوشش کی مگر جادیو بھی9 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔پانڈیا اوررویندر جدیجا نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 80 رنز کا اضافہ کیا مگر ہردیک پانڈیا 76 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر رن آو¿ٹ ہوگئے۔ رویندر جدیجا 15 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے، 156 رنز پر بھارت کے 8 کھلاڑی ہوئے جبکہ 158 پر پوری ٹیم آل آﺅٹ ہوگئی اور آخری وکٹ حسن علی نے لی۔
قبل ازیں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وکٹ تازہ ہے اور اس پر گھاس بھی ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔لیکن کوہلی کا یہ فیصلہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوا ، پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے قومی ٹیم کو 128رنز کا آغاز فراہم کیا، پاکستان کو پہلا نقصان 128 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب اظہر علی 59 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔اس کے بعد بابر اعظم نے فخر زمان کا ساتھ دیا ، فخر زمان نے انڈیا کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنائی ، فخر زمان114رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوچکے ہیں۔ان کا کیچ جڈیجا نے لیا۔ انہوں نے 3چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے106گیندوں پر114رنز بنائے۔ان کے بعد شعیب ملک جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کریز پر آئے مگر جب ان کا سکور 12 پر پہنچا تو کمار کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلتے ہوئے جادیو کے ہاتھوں میں کیچ دے دیا۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 43 اورر میں گری جب بابر اعظم 46 رنز بنا کر جادیو کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے۔ بعد ازان پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد حفیظ اور عماد وسیم نے 71 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد حفیظ 57 رنز جبکہ عماد وسیم 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، پاکستان نے مقررہ پچاس اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، یووراج سنگھ، مہندرا سنگھ دھونی، کیدر جادھو، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، روی چندرن ایشوین، بھوینشور کمار اور جسپریت بمرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان