برلن (ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں امریکی صدر کی موجودگی میں عوام کا شدید احتجاج ہوا۔ عوام نے مشتعل ہو کر پولیس کی کئی گاڑیاں نذر آتش کر دیں۔ جبکہ پولیس نے عوام پر شدید آنسو گیس واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ھو گئے۔
ہیمبرگ میں دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس ھو رھا ھے جس میں بیس ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی ھے۔ اس اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جرمنی آمد پر مقامی مسلم کمیونٹی سمیت تارکین وطن نے ہزاروں کی تعداد میں امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ٹرمپ کی مہاجروں کے خلاف پالیساں نافذ کرنے پر جرمنی میں مقیم تارکین نے احتجاج کیا تھا۔