18 سالہ سالہ رویندر سنگھ پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار، فیس بک کے ذریعہ سکیورٹی فورسزکی معلومات کرتاتھا شیئر

جموں (ملت ٹائمز)
جموں اینڈ کشمیر پولیس نے ایک ہندو نوجوان کو پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ سفی نیوز ویب سائٹ کے مطابق 18سالہ رویندر سنگھ ولد امر جیت سنگھ ساکن اکھنور پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ پاکستان سے چلائے جا رہے ہیں ایک فیس بک اکاﺅنٹ کے توسط سے سکیورٹی فورسز کی نقل و حمل کے بارے میں اہم معلومات اپ لوڈ کرتا رہا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں اینڈکشمیر پولس کے سیئنر سپرینٹینڈینٹ سنیل گپتا نے کہاکہ کچھ نوجوان فوج میں کام کرتے ہوئے جاسوی کرتے ہیں اور سی آر پی کی اطلاع وہ فیس بک ،وہاٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ پاکستان کو فراہم کرتے ہیں،فوج کے ٹھکانہ ،جائے وقوع اور دیگر ضروری معلومات اور تصاویر وہ پاکستان کو بھیجتے ہیں،سنیل گپتا نے پاکستانیوں سے فیس بک محتاط رہنے کی بھی تلقین کی ہے ۔

Sify.com

SHARE