نیپال میں لاپتہ طیارے کا ملبہ ملا ، تمام 23 مسافروں کی موت

کاٹھمنڈو،24؍فروری
ملت ٹائمز؍ایجنسی
ؔ نیپال میں ایک گھریلو مسافر بردار طیارہ جو آج 23 مسافروں کے ساتھ ہمالیہ کی پہاڑیوں پر لاپتہ ہوگیاتھا، کا ملبہ مل گیا ہے۔ طیارہ میں سوار تمام مسافرہلاک ہوگئے ہیں۔ تارہ ایئر کا ویکنگ 9این ٹوین اوٹر طیارہ نے جومسوم کے لئے پوکھارہ ایئر پورٹ سے آج صبح 7:47 بجے پرواز کیا۔ لیکن پرواز کے 10 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
اس سے قبل ویسٹرن ریجنل ایڈمنسٹریٹر شنکر کوئرالا نے بتایا کہ لاپتہ طیارہ کی تلاشی مہم کے لئے فوجی ہیلی کاپٹروں کو روانہ کردیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ایک دیگر اطلاع کے مطابق مسافر بردار طیارے پر 18 مسافر اور عملہ کے ارکان سوار تھے، جو راجدھانی کاٹھمنڈو سے 125 کلومیٹر مغرب میں ہمالیہ پہاڑیوں پر لاپتہ ہوگیا ہے۔

SHARE