سیول سرویسیز میں دلچسپی رکھنے والے گریجویٹ طلباء توجہ دیں 

بیدر(ملت ٹائمز۔امین نواز)
ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستان میں اکثرمسلم نوجوان اپنی اعلی تعلیم کیلئے ڈاکٹر‘ انجینئر یاایم بی اے کا شعبہ اختیار کرتے ہیں ‘جس کی وجہ سے دیگر پیشہ ورانہ شعبہ جات اور خاص کر سول سرویسس کے اہم ترین شعبے میں مسلمانوں کی نمائندگی بہت کم ہی نظر آتی ہے ۔ جبکہ مسلمانوں تعلیمی گراف کافی حد تک بڑھ رہا ہے مگر طلباء کی صحیح سمت میں رہنمائی کے فقدان کی وجہ سے حقیقی معنوں میں مسلم ملت کی سماجی ترقی کا رخ متعین نہیں ہوسکا۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو سول سروسس امتحانات میں شریک ہونے اور اس راستے سے سرکاری سطح پر انتظامیہ کا حصہ بننے کا خواب دیکھتے ہیں اور اپنے اند رمنزل کو پانے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سیول سروسس کے امتحانات کا پاس کرنا حکومتی ڈھانچے کا حصہ بننے کیلئے ایک بنیادی ذریعہ ہے یہ وہ شعبہ ہے جہاں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے اور اعلی سماجی خدمات انجام دینے کے بہترین مواقع حاصل ہوتے ہیں ۔جناب ڈاکٹرعبدالقدیرسکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایا کہ آج کے اس دور میں بہت سارے ادارے سرگرم عمل ہیں جو طلباء کو مسابقہ جاتی امتحانات کی طرف راغب کرنے کیلئے رہنمائی کرتے ہوئے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسر بننے میں دلچسپی کا رحجان رکھنے والے طلباء کی خصوصی تربیت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ان میں سے ایک ہمدرداسٹڈی سنٹر نئی دہلی بھی ہے ۔ ہمدر داسٹڈی سرکل نئی دہلی کے زیراہتمام UPSCکی مفت کوچنگ کیلئے سیلکشن ٹسٹ رکھاگیاہے۔آن لائن و آف لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ20جولائی ہے ‘اورمورخہ30جولائی 2017ء صبح10بجے انٹرنس ٹسٹ ہوگا۔جی ایس پیپرI بو قت صبح10تا12بجے ‘Essay.12:30 تا1:30بجے دوپہراور وقفہ دوپہر1:30بجے تا3بجے رہے گا۔جی ایس پیپرII.3 تا4بجے ہوگا۔ہمدرد اسٹڈی سنٹر نے ملک بھر میں21ٹسٹ سنٹر قائم کئے ہیں جس میں ریاستِ کرناٹک کے بیدر شہر کا تعلیمی ادارہ شاہین ادارہ جات بھی ٹسٹ سنٹر میں شامل ہے۔مختلف تنظیمیں ، NGOs، مدرس ، لیکچررس اور فکرمندحضرات گریجویٹ طلباء تک یہ پیغام پہنچائیں کہ جو کوئی سیول سرویسیس امتحانات دینے میں دلچسپی رکھتے ہوں ،اس کی قبل ازوقت تیاری کیلئے مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ جس کیلئے شاہین یو پی ایس سی اکاڈیمی شیواجی نگر بنگلورجناب عبدالسبحان سے 8050889585رابطہ کرسکتے ہیں ۔کوچنگ کی تفصیلات ان ویب سائٹس پر ملاحظہ کریں ۔ http://www.hamdardstudycircle.in۔

SHARE