مظفر پور میں 12 سالہ بچہ کی نہر میں ڈوب کر موت، اہل خانہ میں کہرام برپا


مظفر پور(ملت ٹائمز)
بہار کے ضلع مظفر پور میں اورائی تھانہ میں واقع گاﺅں رام کھتاری سے تعلق رکھنے والے محمد مستقیم کے گیارہ سالہ بیٹے محمد عدنان کی کل گذشتہ نہر میں ڈوب کر موت ہوگئی جس سے اہل خانہ میں کہرام برپاہے ۔
مولانا اصحاب الحق ندوی نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ محمد مستقیم کے بیٹے محمد عدنان بانر ہارٹ میں رہتے ہیں ،کچھ دنوں کیلئے وہ گھر پر آئے ہوئے تھے اور دوستوں کے ساتھ جانکی ندی میں نہانے کیلئے گئے تھے جہاں زیادہ پانے ہونے کی وجہ سے بچہ نہر میں بہ گیا جبکہ ان کے دوساتھی سلامت رہے ،بہت تلاش وبسیار اور غوطہ خوروں کی مدد سے کئی کیلومیٹر دور جاکر ایک درخت سے لگی ہوئی عدنان کی لاش ملی۔انہوں نے بتایاکہ عدنان کی موت سے اہل خانہ میں کہرام برپا ہے اور شدید رنج وغم کا ماحول ہے۔