دیوبند (ملت ٹائمز)
عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دےوبند مےں تعلیمی سال نو کا آغاز بخاری شریف کے افتتاحی درس سے کےا گےا۔ اس موقع پر دارالعلوم وقف دےوبندکے شےخ الحدیث مولانا احمد خضر شاہ نے طلبہ کو بخاری شریف کا پہلا درس دےتے ہوئے بخاری شریف اور امام بخاری کی عظمت اور جلالتِ شان پر تفصیلی خطاب کےا۔ انہوںنے کہا کہ حضور کا ہر قول ہمارے لئے حجت ہے، اس لئے کہ آپ کا ہر عمل قرآن کا عملی نمونہ اور اس کی عملی تفسیر ہے۔ آپ کے اقوال و افعال پر عمل اور پےروی مےں ہی دارین کی کامےابی کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ےہاں علم نبوی حاصل کرنے آئے ہےں، اس کے لئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ سنت نبوی کو مضبوطی سے تھام لےں اور اپنی زندگی کو سنت نبوی کے سانچے مےں ڈھالےں ۔ اس علم کے حصول اور اس درسگاہ کے لئے آپ کا انتخاب ےہ سب منجانب اللہ ہے اور ےہ عند اللہ آپ کی مقبولےت کی واضح اور بین علامت ہے۔ اس لئے کہ حدیث مےں آتا ہے کہ حق تعالیٰ نے اس کائنات کے بنانے سے بہت پہلے لوگوں کی تقدیرےں لکھ دی تھیں، اس پر صحابہ کرامؓ کے سوال کے جواب مےں آپ نے فرماےا کہ حق تعالیٰ نے جس انسان کے لئے جس طرح کا فےصلہ فرماےا ہے اسے اسی طرح کے کاموں مےں لگا دےتے ہےں، آپ کا ےہاں آنا گوےا عنداللہ آپ اس علم کے حصول کے لئے منتخب ہےں۔انہوں نے کہا کہ بخاری شریف نہ صرف حدیث کی اےک کتاب ہے بلکہ ےہ علوم کا سمندر ہے۔ اس مےں فقہی مسائل کا بھی بےان ہے،آےات قرآنےہ اور ان کی تفاسیر بھی موجود ہے، سیر و مغازی کے واقعات بھی جمع ہےں اور پھر تصوف وسلوک کا بھی ذکر ہے اور پھر عظیم الشان ترجمة الباب سے امام بخاری کی ذکاوت و ذہانت اور فراست بھی عےاں ہے جنہوںنے نہاےت طہارت و پاکیزگی کے اہتمام کے ساتھ اس کتاب مےں احادیث جمع فرمائیں، جس کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے بخاری شریف کو عظیم الشان مقبولت عطا فرمائی اور آج تک اسے وہی مقبولےت حاصل ہے۔ کتاب اللہ کے بعد واحد ےہ اےک اےسی کتاب ہے جسے مکمل جوف کعبہ مےں پڑھا گےا۔ انہوںنے کہا کہ آپ کی سیرت مےںتمام نظامہائے حےات موجود ہےں اور پھر اس کتاب مےں وہ تمام احادیث جمع ہےں جن کا تعلق انسان کی انفرادی زندگی سے بھی ہے، اجتماعی زندگی سے بھی، داخلی زندگی سے بھی، خارجی زندگی سے بھی ہے بلکہ اس مےں تمام شعبہ ہائے حےات اور بین الاقوامی نظام موجود ہے۔ اس کتاب کو اسی انداز مےں پڑھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو امت کی قےادت کرنی ہے، اس لئے آپ کو زندگی کے تمام مسائل کا حل اور جملہ نظامہائے حےات کے طریقہ¿ کار کو ان ہی احادیث مےں تلاش کرنا ہے، اس لئے اب آپ اپنی تمام توجہات کا مرکز حصول علم کو بنائےں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نسبت قاسمی کے حصول کے لئے ےہاںآئے ہےں، اس نسبت کی لاج رکھےں، کوئی اےسا عمل نہ کرےں جس سے اس نسبت پر حرف آئے۔دارالعلوم وقف دےوبند کے مہتمم مولانا محمد سفےان قاسمی نے کہا آج انتہائی سعادت کا موقع ہے، آپ حضرات کا اس عظیم ادارے کے لئے انتخاب بارگاہِ اےزدی مےںسجدہ¿ شکر کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس علم کو حاصل کرنے آپ ےہاں آئے ہےں ےہ اکابر و اسلاف کی محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جو آپ سے بھی محنت و جانفشانی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احادیث کے ےہ ذخائر اور علمی مجموعے اکابر کی محنت، مشقت اور جدوجہد کی آئینہ دار ہے۔ احادیث کے مجموعے مےں سب سے زےادہ احادیث حضرت ابوہرےرہؓ سے رواےت کی جاتی ہےں۔ انہوں نے خصوصاً اور دیگر صحابہ کرامؓ نے اس کے لئے جو قربانےاں پےش کیں وہ تاریخ کے اوراق مےں سنہرے حروف سے درج ہےں اور پھر آج تک جتنے محدثین گذرے ان کے احوال اور زندگی کا مطالعہ کرےں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اب تک کوئی اےسا فرد نہیں گذرا جنہوں نے اس علم کے لئے اپنی قربانےاں نہ پےش کی ہوں، آپ اپنے ان ہی اسلاف کے جانشین ہےں، آپ خود کو سخت محنت اور جدوجہد کے لئے تےار کیجئے۔ تب ہی کامےابی آپ کے قدم چومے گی۔ لاےعنی مشاغل، بے شعوری، لاپرواہی اور غفلت سے کلی طور پر اجتناب کرتے ہوئے آنے والے وقت کے لئے تےار ہوں۔ دین کے داعی اور امن و سلامتی کے پےغامبر بنےں، اپنے اندر اخلاص پےدا کرےں اور علم نافع کے لئے بارگاہِ اےزدی مےں دعاءکے خواست گار رہےں، اسی مےں آپ کی کامےابی ہے۔ اس موقع پر انگلےنڈ سے تشریف لائے مولانا مفتی شبیر احمد صاحب کے علاوہ جملہ اساتذہ جامعہ موجود رہے۔