بہار کی عوام نے عظیم اتحاد کو واضح اکثریت دیا تھا، نتیش کمار کیلئے بہتر از سر انتخاب لڑنا تھا : مولانا بدرالدین اجمل

نئی دہلی (ملت ٹائمز )

بہار کی سیاست میں جاری ہنگامہ کے دوران معروف سیاسی و ملی رہنما اور اے آئی یو ڈی ایف کے صدر و ممبر پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے نتیش کمار کے استعفی اور بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہار کی عوام نے عظیم اتحاد کو واضح اکثریت دیا تھا اس لئے بہتر یہ ہوتا کہ نتیش کمار بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے بجائے از سر انتخاب لڑتے۔
مولانا بدرالدین اجمل نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ نتیش کمار کے استعفی اور این ڈی اے میں شامل ہوکر حکومت بنانے پر اپنے اس ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
واضح رہے کہ نتیش کمار نے عظیم اتحاد ختم کرکے بی جے پی کے ساتھ مل کر بہار میں نئی حکومت بنالی ہے جس کی سیکولر حلقے میں شدید مذمت کی جارہی ہے