واشنگٹن، 26 فروری
ملت ٹائمز؍ایجنسی
سری لنکا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں تمل باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی میں ممکنہ جنگی جرائم کی تفتیش میں بین الاقوامی شراکت پر غور کرنا چاہتے ہیں۔
سری لنکائی وزیر خارجہ منگلا سمرویرا نے واشنگٹن میں کہا کہ’’میرے خیال میں یہ درست ہے کہ سری لنکا میں جنگ کے متاثرین اس ضمن میں کسی طرح کی گارنٹی چاہتے ہیں کہ نئی عدالتوں سے انہیں درست طورپر انصاف ملیگا اور اسی لئے ہم اس تفتیش میں بین الاقوامی عناصر کی شرکت پر غور کرنا چاہتے ہیں‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ عناصر جج، فورنسک ماہرین، تحقیقات کار اور استغاثہ کے اہلکار ہوسکتے ہیں اور ان تمام متبادلوں پر غور کیا جارہا ہے۔