نیویارک(ملت ٹائمزایجنسیاں)
امریکہ میں نیوجرسی جا رہے ایک ہوائی جہاز میں سوئی ہوئی لڑکی کو مبینہ طور پر غلط طریقے سے چھونے اور ہوس کا نشانہ بنانے کی پاداش میں 28 سالہ ہندوستانی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے،واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ 23 جولائی کا ہے ، 16 سال کی یہ لڑکی ہوائی جہاز میں اکیلے سفر کر رہی تھی، جس وقت اس کے ساتھ یہ حرکت کی گئی، وہ سو رہی تھی۔
ملزم کی شناخت وجے کمارکرشپپا کے طور پر ہوئی ہے، وہ لڑکی کے آگے بیٹھا تھا، اس نے لڑکی کو چھوا تو لڑکی اس کا ہاتھ ہٹا کر پھر سو گئی، جب اس کی نیند کھلی، تو اس شخص نے اپنا ہاتھ اس کے جسم پر قابل اعتراض حالت میں رکھا ہواتھا ، جس لڑکی بہت غصہ آیا اور اس لڑکی نے شکایت کی۔لڑکی نے واقعہ کے بارے میں ہوائی جہاز کے عملے کے لوگوں کو بتایا اور اپنی سیٹ تبدیل کرنے کے لئے کہا، نیویارک میںواقع وفاقی عدالت میں واقعہ کے ایک دن بعد کرشپپا پر الزام لگائے گئے۔