میر پور
وراٹ کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرادیا ہے۔ 84 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تیم انڈیا نے 15.3 اوورس میں پانچ وکٹ کھوکر جیت لیا ہے۔
ٹاس ہا کر پہلے بلے بازی کرنے اتری پاکستانی ٹیم 17.3 اوورس 83 پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ جس کے جواب میں ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں روہت شرما اور رہانے پویلین لوٹ گئے اور اس کے بعد جلد ہی رینا بھی آو¿ٹ ہوگئے۔ تینوں کھلاڑیوں کو عامر نے پویلین بھیجا۔
تاہم اس کے بعد یوراج سنگھ اور وراٹ کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی ، مگر وراٹ تھوڑے بدقسمت ثابت ہوئے اور اپنی نصف سنچری سے محص ایک رن دور ا?و¿ٹ ہوگئے۔ وراٹ نے 49 رن بنائے۔ دوسری طرف یوراج بھی کریز پر ڈٹے رہے۔ گرچہ انہوں نے رن تو بہت زیادہ نہیں بنائے ، مگر وراٹ کے ساتھ مل کر ایک شاندار ساجھیداری نبھائی اور ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
وراٹ کے آو¿ٹ ہونے کے بعد پانڈیا کریز پر آئے مگر کچھ خاص نہیں کرسکے اور پہلی ہی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔ اس کے بعد دھونی آئے اور انہوں نے چوکا لگاکر ٹیم کو جیت سے ہمنکار کردیا۔ پاکستان کی طرف سے عامر نے 3 وکٹ لئے جب ایک وکٹ سمیع کو ملی۔اس سے قبل پاکستان پہلی اننگز میں کچھ خاص نہیں کرپایا اور پوری ٹیم 83 پر آو¿ٹ ہوگئی۔