چین میں7شدت کا زلزلہ ،100سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ، ہزاروں افراد زخمی

بیجنگ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
چین میں7شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی اور 100سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے سی چوان میں زلزلے کے جھٹکے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ہزاروں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتیں 100سے زیادہونے کا خدشہ ہے ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں ،جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔