صوبائی حکومت ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی طورپر حل کرنے کے لئے کوشاںصوبائی حکومت ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی طورپر حل کرنے کے لئے

کوشاںیونانی میڈیکل کالج دیوبندمیں منعقد اعزازی تقریب میں ریاستی وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کا اظہار خیال 

دیوبند(ملت ٹائمزسمیر چودھری)

حکومت اتر پردیش کے محکمہ آیوش کے وزیر ڈاکٹر دھر م سنگھ سینی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،آیوش ڈاکٹروںکے درپیش مسائل کو حکومت ترجیحی طورپر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ کرنجالی روڈ پر واقع دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں منعقد اعزاز تقریب میں وزیر مملکت آزادانہ چارج ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے کہا کہ ریاست کی سابقہ ایس پی حکومت کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا تھا، اس وجہ سے ڈاکٹروں میں شدید ناراضگی کاماحول تھا، مگر اب ریاستی حکومت آیوش طب کی بہتری و ترقی کے لئے ٹھوس فیصلے لئے جا رہے ہیں جس کا فائدہ آیوش کو پہنچ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ آیوش کے ضمن میں درپیش تمام مسائل کو ریاستی حکومت بہت جلد حل کردے گی۔ انہوں نے یویانی میڈیکل کالج دیوبند کی یونانی و آیوویدک خدمات کی ستائش کرتے ہوئے نوجوان ڈاکٹروں سے اپیل کی وہ غیر ملکی ادویات کے بجائے قدیم آیورویدک کے ذریعہ مریضوں کاعلاج کریں۔بی جے پی کے علاقائی ممبر اسمبلی کنور برجیش سنگھ اورشہر صدر گجراج سنگھ رانا نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت تمام طبقوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر کام کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اسکیمیں چلائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ونودپرکاش گپتا، ضلع نائب صدر شیوراج روڈ، سابق شہر صدرجنیشور پرساد، منوج سنگھل ایڈوکیٹ، خواتین ونگ کی سابق کی شہر صدر رجنی شرما وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ قبل ازاں کالج کے سرپرست ڈاکٹر قمر الزماں قریشی و ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر صبیحہ جمال نے ریاستی وزیر کا گلپوشی کرکے خیر مقدم کیا اور وزیر و علاقائی رکن اسمبلی کو اعزاز سے نوازاتے ہوئے انہیں مو منٹو و سپاس نامہ دیاگیا۔ پروگرام کی صدارت ونود پرکاش گپتا اورنظامت کے ڈاکٹر افضال ملک نے کی۔آخر میں پروگرام کنوینر ڈاکٹر قمر لزماں قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ اس دوران پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ جمال،ویاپار منڈل کے صدر اجے سنگھل بٹو، اشوک گپتا، ڈاکٹر مہندر سینی، ڈاکٹر پردیپ ورما، نتن گپتا، ڈاکٹر چندن سنگھ رانا،ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ڈاکٹر محمد نعیم، ڈاکٹر کاشف ناز گولڈی،ڈاکٹر ہلال حمید،ڈاکٹر محمد اسلم،ڈاکٹر محمد عرفان،ڈاکٹر محمد عابد،ڈاکٹر فیصل،ڈاکٹر سیف الاسلام،ڈاکٹر فراز رضوی،حکیم عبداللہ،ڈاکٹر محمد سلیم،ڈاکٹر شفق الرحمن،ڈاکٹر ناصر، کلیم قریشی، منصور انور خاں ایڈوکیٹ، نسیم انصاری ایڈوکیٹ، افضال قریشی وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔