سرسا میں کرفیو نافذ، فوج طلب، حالات کشیدہ لیکن قابو میں

چنڈی گڑھ: 24 اگست (ملت ٹائمز ؍ ایجینسیاں) ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی سادھوی کے جنسی استحصال کے معاملے میں 25 اگست کو پنچكولا کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں پیشی اور فیصلہ آنے کے پیش نظر سرسا ضلع انتظامیہ نے نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے شہر اور قریبی باجینكا، شاه پور بیگو اور نیجياكھیڑا گاؤں میں رات دس بجے سے کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور فوج طلب کی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ پربھجوت سنگھ نے کہا ہے کہ کرفیو اگلے احکامات تک جاری رہے گا اور احتیاط کے طور پر فوج طلب کی گئی ہے جو دیر رات تک یہاں پہنچ جائے گی۔
انہوں نے لوگوں سے آج رات 10.00 بجے کے بعد اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی بھی اپیل کی ہے۔