نئی دہلی: 25 ؍اگست (ملت ٹائمز ؍ ایجنسیاں) پنچکولہ کی مرکزی جانچ بیورو کی عدالت میں رام رحیم کو قصوروار قرار دئے جانے کے بعد ان کے ہزاروں عقیدت مندوں نے ہریانہ کے ساتھ ساتھ دہلی میں بھی ہنگامہ کیا ۔
دہلی پولیس کے مطابق آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر ریوا ایکسپریس کے دو خالی ڈبوں کو آگ لگادی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت کے سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔





