جناب فیاض احمد کیفؔ کا انتقال پر ملال

مدہوبنی : ( ملت ٹائمز؍عمر فاروق قاسمی) انتہائی افسوسناک خبر یہ سنی جائے گی کہ بسفی حلقہ مدہوبنی کی مشہور و معروف شخصیت جناب فیاض احمد کیفؔ کٹھیلا کا آج صبح فجر کے وقت انتقال ہو گیا، آج ہی بعد نماز ظہر ان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں کٹھیلا میں ہوگی موصوف کی عمر لگ بھگ بہتر سال رہی ہوگی، موصوف تعلیم یافتہ اور علم دوست آدمی تھے، علم ریاضی اور شعر و شاعری سے گہرا شغف تھا، ان کے اشعار (نظموں، غزلوں، طنز و مزاح اور مثنویوں کا بہترین اور زخیم مجموعہ غیر مطبوعہ کاپی کی شکل میں موجود ہے افسوس کہ چاہنے کے باوجود اپنی زندگی میں شائع نہیں کر سکے، کچھ نظمیں، غزلیں، اور مثنوی سہ ماہی ندائے محمود دملہ میں شائع ہوئے ہیں، امید کی جاتی ہے کہ ان کے اخلاف ان کی وراثت کے امین بنکر اس کو زیور طبع سے آراستہ کریں گے، موصوف زمین کی پیمائش سے بھی بخوبی واقف تھے، اور علاقے کی لگ بھگ ہر زمین کی پیمائش وہی کرتے تھے۔ دعا کریں کہ ان کے غیر مطبوعہ اشعار کے مجموعہ کی راقم الحروف کے ہاتھ آجائے تاکہ ان کے اشعار کے خدوخال کی خوبصورتی و رعنائی کو بیان کر سکوں انہوں نے اپنی زندگی میں یہ مجموعہ راقم الحروف کو سرسری طور پر دکھلایا بھی تھا پڑھ کر سنایا بھی جس سے علامہ اقبال کی یاد تازہ ہوجاتی تھی۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں