نئی دہلی(ملت ٹائمز)
دہلی کی بوانہ سیٹ پر23 اگست کو ہوئے ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کا جلوہ برقرار رہا اور بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرناپڑا،رپوٹ کے مطابق بوانہ دہلی کی سب سے بڑی اسمبلی سیٹ مانی جاتی ہے ،یہاں سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے وید پرکاش استعفی دیکر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے جس کی بنیاد پر یہاں ضمنی انتخاب ہوا ،انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار رام چندر نے بی جے پی امیدوار کو 24 ہزارووٹوں سے شکست دی جبکہ کانگریس کے امیدوار سریندر کمار تیسرے نمبر پر رہے ۔عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں آنے والے وید پرکاش کو 35934 ووٹ ملے جبکہ کانگریس امیدوار کو 31919ووٹ ملے ۔
واضح رہے کہ ضمنی انتخاب میں یہاں صرف 45 ووٹنگ ہوئی جبکہ جبکہ 2015 کے اسمبلی انتخاب میں اس سیٹ پر 62 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی ۔