سابق شوہر سے انتقام لینے کیلئے بیوی کا اپنے بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک

بیجنگ (ملت ٹائمزایجنسیاں)
چین میں خاتون نے اپنے سابق شوہر کو دکھ پہنچانے کیلئے اپنے ہی بچے کے جسم کا انتہائی نازک حصہ ہی کاٹ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نے ایک سال قبل شوہر سے طلاق لے لی تھی اور اپنے بچے کو بھی چھوڑ دیا تھا ،خاتون نے کسی اور مرد سے شا دی کر لی ،حال ہی میں خاتون اپنے بیٹے سے ملنے کیلئے سابق شوہر کے گھر آئی اور اس نے سب سے چھپ کر چھری پکڑی اور اپنے معصوم سے بیٹے کے جسم کا نازک حصہ ہی کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہو گئی ،بچے کا باپ اور اس کے رشتہ بچے کو پتہ چلتے ہی فوری ہسپتال لے کر گئے جہاں بچے کی سرجری کر دی گئی ہے اور ڈاکٹرز کا کہناہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا اور مستقبل میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گا۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے