رام رہیم کے بعد ایک اور بابا گرفتار، جنسی ریکٹ چلانے کا الزام

دہلی : (ملت ٹائمز؍ایجنسی) ایک طرف جہاں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ بابا گرمیت رام رہیم کو عصمت دری کے ایک معاملے میں کل بیس سال کی سزا سنائی گئی، وہیں مشہور بھیم آنند مہاراج کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے، الزام ہے کہ بھیم آنند جنسی ریکٹ چلاتا ہے اور دھوکہ دھری کرتا تھا۔ بھیم آنند کو گرفتار کر لیا ہے اور امر کالونی تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی بھیم آنند کو 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت بھی مہاراج پر سیکس ریکٹ چلانے کا الزام لگا تھا۔