کشن گنج (ملت ٹائمزپریس ریلیز)
بہار کے سیمانچل سمیت 16 اضلاع میں آئے حالیہ تباہ کن سیلاب اور شدید بارش کی وجہ سے جو قدرتی تباہی پیش آئی ہے وہ یقینا ناقابل بیان اور افسوسناک ہے اس سیلاب سے سب سے زیادہ متÉثرہ علاقہ ضلع کشن گنج،جہاں لاکھوں لوگ بے گھر ہوکر فاقہ کشی اور انتہائی تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ایسے نازک حالات میں طیب ٹر سٹ کے چیرمین حافظ عاصم قاسمی کے حکم پرریلیف ٹیم متاثرہ علاقوں میںپہنچ کر راحت رسانی میں سرگرم عمل ہیں طیب ٹرسٹ کے ترجمان شاہنواز بدر قاسمی کی رہنمائی میں ریلیف ٹیم نے کوچادھامن بلاک کے کلاسونی،کدو باری ،موزہ باری ،دھوبنیہ،گھورنا سمیت متعدد علاقہ کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا اورمتاثرین سے ملاقات کرکے اظہار ہمدردی اور ان کے مابین فوڈکٹ اور میڈیکل کیمپس لگاکر ان متاثرین کی مدد کا سلسلہ شروع کیا جو ان شاءاللہ تادیر جاری رہے گا ریلیف ٹیم کے انچاج شاہنواز بدر قاسمی نے میڈیاکو جاری ریلیز میں کہاکہ اس تباہ کن سیلاب کی وجہ سے سیمانچل کے کئی اضلاع بری طرج متاثر ہوئے ہیں جن میں کشن گنج سرے فہرست ہیں،اس سیلاب سے صرف کشن گنج کا دیہی علاقہ ہی نہیں بلکہ شہر ی علاقہ بھی مکمل طور پرزیرآب تھا جس سے سینکڑوں کی تعداد میں جانےں تلف ہوئی اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ایسی تباہی کئی سو سال کے بعد یہاں دیکھنے کو ملی جس کا تصور کرنا بھی ناممکن ہے ضلاع کے ٹھاکر گنج ،دگھل بینک ،ٹیراگاچھ،پوٹھیا سمیت کئی علاقوں میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو کر فاقہ کشی اور اپنی زندگی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں ،انسانی ضروریات کی ہر چیزیں ختم ہو چکی ہیں ہر فرد ایک بے سہارا اور لاچار انسان بن کر ایک نئی زندگی کی شروعات کرنے کے جدوجہد میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سیلاب کے بعد سرکاری سطح پر جانی یا مالی کا نقصانا ت سے متعلق میڈیا میں جو رپورٹ آرہی ہے وہ ناکافی ہے اس سیلاب کوفوری طور پر قومی آفت قرار دے کر ہم سب کو ان کی مدد کے لئے آگے آنا چاھئے۔شاہنواز بدر نے ریلیف سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا سرکار ی اور غیر سرکاری سطح پر راحت رسانی کے جو کام ہورہے ہیں اسے دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ جتنی جانیں اس سیلاب سے نہیں گئیں اس سے کہیں زیادہ جانےں مہلک امراض اور فاقہ کشی سے ہونے والی ہے ،وقت رہتے ہوئے سر کاری انتظامیہ اور تمام ملی اورفلاحی جماعتیں باہمی مشورہ کے بعد منظم طریقہ سے کام کریں تاکہ جلداز جلد حالات میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان متاثرین کی وقتی مدد مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ان کی مکمل بازآباد کاری کی مستقل ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ طیب ٹرسٹ مقامی ایم پی مولانا اسرار الحق قاسمی اور ضلاع انتظامیہ کے افسران سے مشورہ اور تال میل سے کام کر رہی ہے تاکہ ریلیف کے کاموں کو بہتر سے بہتر طریقہ سے کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت متاثرین کے لئے فوری طور پر اشیاءخوردونوش کے ساتھ طبّی مدد سر چھپانے کےلئے واٹرپروف ٹینٹ ،کپڑے برتن اور دیگر ضروریات زندگی کی فوری ضرورت ہے تاکہ سلاب زدگان پر سکون زندگی گزار سکے۔طیب ٹرسٹ کی ریلیف ٹیم میں مفتی اطہر جاوید ،مولانا مسعود قاسمی ،نعیم صدیقی،مولانا سراج الحق مدنی ،شاداب عالم ،ڈاکٹر روبینہ مولانااسعد قاسمی ،مولاناعفان قاسمی کے نام شامل ہیں۔