نئی دہلی(ملت ٹائمز)
فرضی نیوز چلانے کیلئے دنیابھر میں مشہور ہندوستانی چینل زی نیوز کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب نیوز براڈ کاسٹر اسٹینڈر اتھارٹی (این بی ایس اے ) نے معروف شاعر اور سائنسداں رضا گوہر کو افضل پریمی بتانے کی پاداش میں ایک لاکھ روپے کا جرمانہ دینے اور لائیو شو میں معافی مانگے کا حکم جاری کیا۔
انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق زی نیوز نے مارچ 2016 کے ایک پروگرام میں افضل پریمی کے نام سے ایک شوچلایاتھا جس میں کئی سارے لوگوں کے ساتھ معروف شاعر اور سائنس داں گوہر رضا کوبھی افضل گرو کا قریبی اور ان کے نظریات کا حامی بتاتے ہوئے غدار اور دیش دروہی تک کہ دیاگیا۔
گوہر ررضا نے زی نیوز کی اس فرضی اسٹوری کے خلاف این بی ایس اے میں شکایت کی تھی اور اس کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جس پر عمل کرتے ہوئے این بی ایس اے زی نیوز پر شکنجہ کس دیاہے ۔
زی نیوز کے ایڈیٹر ان چیف سدھیر چودھری نے بھی اعتراف کرلیاہے کہ انہیں این بی ایس اے کی جانب سے نوٹس مل گئی ہے اور اس کے احکامات پر مکمل عمل کریں گے ۔
توقع ہے کہ 8 ستمبر کی شب میں زی نیوز بڑی سی ہیڈ لائن کے ساتھ لائیوشو میں گوہر رضا کے خلاف فرضی خبر چلانے کی سلسلے میں معافی مانگے گا ،کیوں کہ این بی ایس اے نے اسی تاریخ میں معافی مانگنے کیلئے کہاہے ۔