روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر میرا دل ٹوٹ چکاہے ،عالمی برادری کے ساتھ پاکستان بھی ان پر ہورہے تشدد کے خاتمہ میں اپناکرداراداکرے

لندن(ملت ٹائمز)
پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے،پاکستان روہنگیا مسلمانوں کو خوراک، گھر اور تعلیم فراہم کرے۔
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر ملالہ یوسفزئی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ جب بھی میں خبریں دیکھتی ہوں تو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔
جس پر انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا میں تشدد کا خاتمہ کیا جائے دیگر ممالک سمیت میرے وطن پاکستان کو بھی روہنگیا مسلمانوں کو خوراک، گھر اور تعلیم تک رسائی فراہم کرنی چاہیے۔